سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(420)وہابیت کی صحیح پہچان

  • 17019
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 668

سوال

(420)وہابیت کی صحیح پہچان

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہابیت کیا ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’وہابیت‘‘ کا لفظ شیخ محمد بن عبدالوہاب ٰرحمہ اللہ علیہ کے مخالفین ان کی دعوت کے لئے بولتے ہیں‘ جبکہ شیخ توحیدکو مشرکانہ عقائد واعمال سے پاک کرنے اور جناب رسول اللہﷺ کے راستے کے علاوہ سب راستوں کو چھوڑدینے کی دعوت دیتے تھے۔ مخالفین کا مقصد یہ ہے کہ لوگو ںکو شیخ کی دعوت سے متنفر کریں اور لوگوں کو اس راستے سے روکیں جس کی طرف وہ بلاتے تھے۔ لیکن اس سے اس دعوت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ یہ دنیا میں زیادہ پھیل گئی اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ان کو اس کی حقیقت‘ مقصود اور کتاب وسنت کی روشنی میں اس کے دلائل معلوم کرنے کا زیادہ شوق پیدا ہوا‘ اس طرح وہ اس پر مظبوطی سے کار بندہ ہوگئے اور دوسروں کو بھی اس کی طرف بلانے لگے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے