سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(411)شر غالب ہو تو زندگی کیسے گزاری جائے؟

  • 17010
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1146

سوال

(411)شر غالب ہو تو زندگی کیسے گزاری جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ مجھے کیا نصیحت کرتے ہیں‘ جب کہ میں اس زمانے میں زندگی گزار رہا ہوں جس میں بدعت‘ ا لحاد اور فساد کی کثرت ہے اور نماز کے تارک بہت زیادہ ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم آپ کو اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتے ہیں اور وہ نصیحت کرتے ہیں جو نبی کریمﷺ نے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو کی تھی۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

(کَانَ النَّاسُ یَسْأَلُوْنَ رَسُولَ الله عَنِ الْخَیْرِ وَکُنْتُ أَسْأَلُه عَنِ الشَّرِّ مَخَافَة أَنْ یُدْرِکَنِی، فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ الله، ِأنَّا کُنَّا فِی جَاھِلِیَّة وَشَرَّ، فَجَاء نَا اللّٰه بِھَذَا الْخَیْرِ، فَھَلْ بَعْدَ ھَذَا الْخَیْرِ مِنْ شَرَّ؟ قَالَ: نَعَمْ قُلْتُ: وَھَلْ بَعْدَ ذَالِکَ الشَّرِّ مِنْ خَیْرٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، دُعَاة عَلَی أَبْوَابِ جَھَنَّمَ، مِنْ أَجَابَھُمْ أِ لَیْھَا قَذَفُوه فِیْھَا قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ صِفْھُمْ لَنَا، قَالَ: ھُمْ مِنْ جِلْدَتِنَا وَیَتَکَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي أِنْ أَدْرَکَنِي ذَالِکَ؟ قَالَ تَلْزَمُ جَمَاعَة الْمُسْلِمِیْنَ وَإمَامَھُمْ قُلْتُ: فَإنْ لَمْ یَکُنْ لَھُمْ جَمَاعَة وَلا إمَامٌ؟ قَالَ: فَاعْتَزِلْ تِلْکَ الْفِرَقَ کُلَّھَا، وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَة حَتَّی یُدْرِکَکَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ عََلَی ذَالِکَ)

’’لوگ رسول اللہﷺ سے خیر کے متعلق سوال کرتے تھے اور میں آپ سے شر کے متعلق پوچھا کرتا تھا‘ اس ڈر سے کہ کہیں میں شر میں مبتلا نہ ہوجاؤں۔ (ایک بار) میں نے عرض کی ’’ یا رسول اللہ! ہم جاہلیت اور شر میں تھے‘ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ خیر اور بھلائی نصیب فرمائی۔ تو کیا اس خیر کے بعد بھی کوئی شر ہوگا؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں‘‘ میں نے کہا ’’کیا اس شر کے بعد بھی کوئی بھلائی ہوگی؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں اور اس میں کچھ خرابی ہوگی‘‘ میں نے عرض کی ’’وہ خرابی کیا ہوگی‘‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’کچھ لوگ میرے اسوہ سے ہٹ کر چلیں گے‘ تو ان کے کچھط کام اچھے دیکھے گا اور کچھ برے۔‘‘ میں نے کہا: ’’کیا اس خیر کے بعد بھی کوئی شر ہوگا؟ ارشاد ہوا: ’’ہاں‘ کچھ لوگ جہنم کے دروازوں پر (کھڑے ہو کر لوگوں کو جہنم کی طرف) بلانے والے ہوں گے‘ جو ان کی بات مانے گا اسے جہنم میں پھینک دیں گے۔‘‘ میں نے کہا ’’اگر مجھ پر وہ وقت آجائے تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟‘‘ فرمایا آپ نے ’’مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کے ساتھ رہنا۔‘‘ میں نے کہا: ’’اگر ان کی کوئی جماعت اور کوئی امام نہ ہو تو پھر؟ فرمایا: ’’پس تو ان تمام فرقوں سے الگ رہنا‘ اگرچہ تجھے کسی درخت کی جڑیں چبانا پڑیں‘ حتیٰ کہ اسی حال میں تجھے موت آجائے۔ (متفق علیہ)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے