السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں یونیورسٹی کا طالب علم ہوں‘ مختلف آراء وافکار کے گرداب میں گرفتار ہوں۔ بہت سی جماعتیں اور پارٹیاں ہیں جن میں سے ہر ایک خود کو دوسرے سے افضل ثابت کرتی ہے اور اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ مثلاً اخوان المسلمین کی جماعت ہے‘ تبلیغی جماعت ہے جو چالیس دن یا چار مہینے کے لئے نکلتی کو کہتی ہے‘ انصارالسنۃ المحمدیہ ہے عبدالحمیدبن بادیس کی اصلاحی جماعت ہے‘ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ آپ صحیح راستہ کی طرف ہماری رہنمائی فرمائیں جس میں ہمارا بھلا ہو اور اسلام ان تام چیزوں سے محفوظ رہے جس کی وجہ سے وہ بیرونی تحریکات سے متاثر ہوتا ہے جو ہماری لا علمی میں ہمیں تباہ کررہی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کا فرض ہے کہ آپ کسی خاص جماعت کی طرف داری کئے بغیر حق پر عمل کریں‘ جس کی تائیدودلیل سے ہوتی ہو۔ تعاون کی سب سے زیادہ مستحق وہ جماعت ہے جو اس صحیح عقیدہ کی حامل ہو جس پر سف صالحین اور ائمہ رین کا بند تھے اور قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہو اور بعد میں پیدا ہونے والی بدعتوں اور خرافات سے دامن کش رہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب