سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(403)صرف قرآن وسنت کی پیروی ضروری ہے

  • 17002
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 723

سوال

(403)صرف قرآن وسنت کی پیروی ضروری ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ اس کا کوئی اسلامی فرقہ ہو اور فرقہ کا ایک امیر جماعت ہو؟ اس سے تو مسلمانو ںمیں تفرقہ پیدا ہوگا؟ ان کی وحدت ویگانگت ختم ہوجائے گی اور جھگڑے پیداہوں گے۔ جکہ قرآن میں ہے:

﴿وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا...٤٦﴾...الأنفال

’’آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ تم کمزور ہوجاؤ گے۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کا فرض ہے کہ قولی‘ عملی اور اعتقادی طور پر اس چیز کی پیروی کرے جو اللہ کی کتاب اور اللہ کے رسولﷺ کی سنت میں موجود ہے۔ اپنی دوستی‘ دشمنی اور محبت ونفرت کی بنیاد اسی چیز کو بنائے اور جہاں تک ہوسکے حق سے قریب تر رہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے