السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلام کے بارے میں نوجوانوں کا کیا موقف ہوناچاہئے؟ آپ نوجوانوں کو ان کی زندگی کے نازک مرحلہ کے بارے میں کیا نصیحت فرماتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان کا فرض ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے‘ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہa پر عمل پیرا رہے‘ اللہ کے راستے کی طرف دعوت دے۔ جب اپنی غلطی معلوم ہوجاے تو اپنی رائے محض تعصب کی بناء پر نہ اڑائے‘ بلکہ جہاں بھی حق ملے اس کی پیروی کرے کیونکہ حق ہی اتباع کا مستحق ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ عمل میں‘ حسن اخلاق میں‘ اپنے کردار میں اور دعوت تبلیغ میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیشوا بنائے۔ ارشاد ربانی تعالیٰ ہے:
﴿ لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ... ٢١﴾...الأحزاب
’’تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین اسوہ (نمونہ) ہے۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب