سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(388)شکوک اور وساوس شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں

  • 16988
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 848

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ہمیشہ ایک مسلسل شک اور وسوسہ میں مبتلا ہو ں۔ نماز میں بھی روزہ میں بھی‘ ایک احساس مسلسل مجھے چمٹا رہتاہے۔ بسا اوقات تو اللہ تعالیٰ کے وجو دکے بارے میں شک ہونے لگتا ہے اور یہ خیال آتا ہے کہ نماز بالکل بے کار چیز ہے۔ کیا وسوسہ جسمانی مرض ہے یا نفسیاتی؟ کیا اس صورت میں مجھے گناہ ہوتا ہے؟ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے میرا کیا مقام ہوگا؟ کیا مجھے اسلام میں اپنے اس مرض یعنی شک اور وسوسہ کا علاج مل سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کو جو یہ شکوک اور وساوس پیش آتے ہیں یہ شیطان کی طرف سے ہیں ان پر توجہ نہ دیجئے۔ ان سے دھیان (توجہ) ہٹا لیجئے اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کیجئے۔ (اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم کہا کیجئے) اور یہ الفاظ بکثرت دہرائیے۔ آمَنْتُ بِالله وَرَسُولِه ’’میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتاہوں‘‘اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کیجئے جس طرح نبیﷺ نے اس قسم کے وسوسوں میں مبتلاانسان کو تعلیم دی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ