سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(375)فرشتوں کی بابت سوال

  • 16975
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 803

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمیں ان فرشتوں کے متعلق بتائیے جو انسان کی زندگی میں اس کے اعمال کاریکارڈ تیار کرنے پر مامور ہوتے ہیں۔ جو (رَقِیبٌ) اور (عَنِیدٌ) کے نام سے مذکورہ ہیں۔ جب انسان فوت ہوتا ہے تگ کیا اس پر مقرر فرشتے بھی فوت ہوجاتے ہیں؟ یا انسان کے وفات کے بعد وہ کہاں چلے جاتے ہی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرشتوں کے حالات ومعاملات کا تعلق غیبی امور سے ہے۔ ان کا علم ہمیں صرف قرآن وحدیث سے ہوسکتا ہے اور قرآن وحدیث میں اس قسم کی کوئی صراحت نہیں کہ انسان کی نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے فرشتے انسانکی موت کے وقت مرجاتے ہیں نہ کوئی ایسی صراحت موجود ہے کہ وہ زندہ رہتے ہیں اور نہ یہ کہ ان کا ٹھکانا کہاں ہوتا ہے؟ یہ سب چیزیں اللہ کے علم میں ہیں‘ ہمیں ان امور کے متعلق کوئی خاص عقیدہ رکھنے کا حکم نہیں دیا گیا‘ نہ ان کے ساتھ کسی عمل کا تعلق ہے۔ لہٰذا اس قسم کے سوالات کرنا فضول ہے۔ لہٰذا ہم سائل کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی چیزوں میں نہ پڑے‘ جن سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور ان چیزوں کے متعلق سوال کیا کرے جن سے اس کو اور تمام مسلمانو ںکو دین اور دنیا میںفائدہ پہنچے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ