سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(373)علم غیب اللہ کا خاصہ ہے

  • 16973
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 810

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

 ﴿عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِ أَحَدًا ﴿٢٦﴾ إِلَّا مَنِ ارْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍ..٢٧﴾...الجن

تو کیا رسول کا امتی ولی بھی اس علم غیب میں رسول کے تابع ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ غیبی امور کا علم اس کے ساتھ خاص ہے: ارشاد ہے:

﴿قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّـهُ...٦٥﴾...النمل

’’(اے پیغمبر!) فرمادیجئے اللہ کے سوا آسمانو ںاور زمین میں کوئی بھی غیب نہیں جانتا۔ ‘‘

اس سے اللہ تعالیٰ نے صرف رسولوں کو مستثنیٰ فرمایا ہے یعنی وہ جس رسول کو چاہے‘ غیب کی جو بات چاہے بتادے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

 ﴿عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِ أَحَدًا ﴿٢٦﴾ إِلَّا مَنِ ارْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا ﴿٢٧﴾...الجن

’’ وہ غیب جاننے والا ہے‘ پس وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا‘ مگر جس رسول کو (کچھ بتانا) پسند کرے تو اس (تک پہننے والے پیغام) کے آگے پیچھے نگران روانہ کرتاہے۔‘‘

لہٰذا نبیوں اور رسولوں کی امتوں میں سے جو شخص بھی یہ دعویٰ کرے کہ وہ غیب جانتا ہے‘ وہ جھوٹا ہے۔ اور جوشخص یہ عقیدہ رکھے یا اس طرح کا عمل کرے جس سے معلوم ہو کہ اس کے خیال میںکسی رسول کا کوئی پیروکار اور کوئی ولی یا بزرگ غیب جانتا ہے تو وہ بھی غلطی پر ہے اور جھوٹا ہے کیونکہ وہ قرآن میں نازل ہونے والی آیات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ صحیح احادیث کی مخالفت کررہا ہے۔ کیونکہ ان آیات اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ غیبی امور کا علم اللہ تعالیٰ کی خصوصیت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ