السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر مقتدی نماز کے بعد امام کو مخاطب ہو کر اپنے متعلق دعا کرنے کو کہے امام اور مقتدی مل کر اس کے لیے دعا کریں تو کیا یہ صورت جائز ہے ؟ جبکہ رسول اللہﷺنے سائل کے کہنے پر بارش کی دعا کی تھی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اتفاقاً اور بسا اوقات ہو تو جواز کی صورت نکل سکتی ہے اور اگر عمداً باقاعدہ ہر فرضی نماز کے بعد ایک صاحب دعاء کی درخواست داغ دیں اور امام ومقتدی سب مل کر ہاتھ اٹھائے دعا کرنا شروع کر دیں تو یہ نبی کریمﷺ سے غیر ثابت عمل کو رواج دینے کا ایک حیلہ ہے جس سے بچنا چاہیے کیونکہ « کُلُّ الْخَیْرِ فِی الْاِتِّبَاعِ» ’’تمام خیر اتباع میں ہے‘‘ اور رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں:
« وَخَيْرُ الْهَدْیِ هَدْیُ مُحَمَّدٍ ﷺ»
’’بہترین ہدایت محمد رسول اللہﷺ کی ہدایت ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب