سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(693) تشہد میں امام کے ساتھ ملنا

  • 16957
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 882

سوال

(693) تشہد میں امام کے ساتھ ملنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں مسجد میں جا ؤں اور امام نماز جمعہ میں حا لت تشہد میں ہو تو کیا میں جمعہ کی نماز پڑ ھو ں یا ظہر کیا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کو ئی شخص نماز جمعہ میں سجدہ یا تشہد میں آکر ملے تو اسے جمعہ کے بجا ئے نماز ظہر پڑ ھنا ہو گی کیو نکہ جمعہ کے لئے ضروری ہے کہ کم ا ز کم ایک رکعت ضرور پا لے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشا د ہے

«من ا درك ركعة من الصلاة فقد ادرك الصلاة»(صحیح مسلم )

" جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی اس نے نماز کو پا لیا ،"

 اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشا د ہے کہ :

«من ادرك ركعة من الجمعة فليضف اليها اخري وقد تمت صلاته»(سنن الدا ر قطنی )
"جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی وہ اس کے سا تھ  دوسر ی رکعت ملا لے اس کی نماز ہو گئی ۔" ان دو نو ں حدیثو ں سے یہ معلو م ہوا کہ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت بھی نہ پا سکے اس کا جمعہ فو ت ہو گیا لہذا اسے ظہر کی نماز پڑ ھنے چا ہئے ۔وا للہ ولی التو فیق ۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 541

محدث فتویٰ

تبصرے