سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(238) فرض نماز کے بعد ذکر و اذکار کرنا

  • 1694
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1424

سوال

(238) فرض نماز کے بعد ذکر و اذکار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرض نماز کے بعد فوراً اٹھ جانا چاہیے یا ذکر واذکار کرنے کے بعد اٹھنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار ودعائیں پڑھ کر اٹھنا افضل ہے۔

صحیح بخاری میں ہے رسول اللہﷺنے فرمایا:

’’نماز سے فارغ ہو کر باوضوء کسی کو اذیت دئیے بغیر جتنی دیر اس جگہ پر بیٹھا رہے جس جگہ اس نے نماز پڑھی فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں‘‘ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ(بخارى كتاب الصلاة باب الحدث فى المسجد) اب اگر اس کیفیت میں زیادہ دیر نماز کی جگہ بیٹھا رہے گا تو فرشتے مذکور بالا دعا اس کے لیے زیادہ دیر کریں گے اور اگر کم تو کم’’فَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَکْثِرْ وَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَقِلَّ‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 200

محدث فتویٰ

تبصرے