عورت کے نماز جمعہ ادا کر نے کے با ر ے میں کیا حکم ہے ؟ عورت مر دوں سے پہلے یا بعد میں یا مردوں کے سا تھ ہی نماز جمعہ ادا کرے؟
عورت کے لئے نماز جمعہ واجب نہیں ہے لیکن اگر عورت امام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کر ے تو اس کی نماز صحیح اور نماز ظہر سے کفا یت کر ے گی اور اگر عورت گھر میں نماز ادا کر ے تو اسے ظہر کی نماز کے چار فر ض ادا کر نا ہو ں گے اور وہ نماز وقت شروع ہو نے یعنی زوال آفتا ب کے بعد اداکر ے گی ۔با للہ التو فیق ۔
صلي الله علي نبينامحمد وآله وصحبه وسلم(فتوی کمیٹی )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب