سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(668) مریض کی جب کئی نمازیں فوت ہو جائیں تو کس طرح قضاء دے ؟

  • 16932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 691

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مر یض کا اپر یشن ہو ا جس کی وجہ سے اس کی کئی نماز یں فوت ہو گئیں تو کیا شفا یا ب ہو نے کے بعد وہ ان سب نما ز وں کو اکٹھا پڑھ لے یا صبح کی نماز کو صبح کے سا تھ اور ظہر کی نماز کو ظہر کے سا تھ ادا کر ے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ شخص فو ت شدہ نماز وں کو ایک ہی وقت میں ادا کر سکتا ہے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  کی غز و ہ خند ق کے مو قعہ پر جب نماز عصر فو ت ہو گئی تو آپ نے اسے مغر ب سے پہلے پڑ ھا تھا لہذا جب کسی انسا ن کی کچھ فرض نما ز یں فو ت ہو جا ئیں وہ ان سب کو اکٹھا پڑ ھے اور مز ید مؤخر نہ کر ے ۔(شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 527

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ