میں نے سعودیہ سے با ہر کا سفر کیا اور ایک ایسے ملک میں گیا جو اسلامی ملک نہیں ہے لیکن میری خوا ہش تھی کہ میں وہا ں بھی نماز ادا کرتا رہوں البتہ سعودیہ سے وقت مختلف ہو نے کی وجہ سے اور قبلہ رک معلوم نہ ہو نے کی وجہ سے میر ی نماز یں رہ گیئں تو کیا میں ان فو ت شدہ نماز وں کو پڑھوں ؟
ہا ں ان فو ت شدہ نماز وں کی جلد قضا ء دو کیو نکہ جو سبب آپ نے بیا ن کیا ہے یہ تر ک نمازوں کے لئے جوا ز نہین بن سکتا آپ کے لئے ممکن تھا قبلہ رخ کا اندا ز ے سے ہا قبلہ نما سے تعین کر لیتے وقت کا آپ تقویم سے حسا ب معلو م کر سکتے تھے را ت دن سے یا گھڑی سے دونوں وقتوں کے فرق کو بھی معلو م کرسکتے تھےاور جب آپ نے ایسا نہیں کیا توان متروکہ نما زوں کی فوراً اور مسلسل قضا ء دے لیں خواہ تمام نما زوں کو اکٹھا ایک یا دو گھنٹوں میں ادا کر لیں ،واللہ اعلم ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب