حا جی کے لئے نماز قصر کا کیا حکم ہے جب مکہ مکر مہ میں چا ردن سے زیادہ اقامت ہو ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب حا جی کی مکہ مکر مہ میں اقامت چا ر دن یا اس سے کم مدت کے لئے ہو تو اس کے لئے سنت یہ ہے کہ چا ر رکعتوں والی نماز کی دو رکعات پڑھے کیو نکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حجۃ الوداع میں یہی عمل تھا اور اگر ارادہ چا ر دن سےزیا دہ قیا م کا ہو تو احتیا ط یہ ہے کہ وہ نماز قصر کر نے کی بجا ئے پوری پڑھے اکثر اہل علم کا یہی قول ہے ۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب