السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر امام سورۃ فاتحہ کے بعد والی سورۃ میں بھول جائے یا کوئی الفاظ غلط پڑھے تو سجدہ سہو کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ابوداود اور ابن حبان کی روایات سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسی صورت میں مقتدیوں کو لقمہ دینے کی ترغیب دلائی البتہ ایسی صورت میں سجدہ سہو والی کوئی حدیث مجھے معلوم نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب