میرا ایک دوست موٹر ورکشاب میں کام کرتا ہے۔ میں اس نماز پڑھنے کی دعوت دیتا ہوں تو وہ یہ کہہ کر میری دعوت کو مسترد کردیتا ہے کہ اس کے کپڑے صاف نہیں ہیں۔اس کے لئے کپڑوں کو بدلنا مشکل ہے لہذا وہ گھر واپس جا کر نماز پڑھ لے گا تو اس کے اس عمل کے بارے میں کیا حکم ہے؟
آپ کے مذکورہ دوست کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ نماز باجماعت ادا کرے اس کے لئے گھر واپس لوٹنے تک نماز کو موخر کرنا جائز نہیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ:
''جو شخص آذان سنے اور پھر نماز کے لئے نہ آئے تو اس کی نماز نہیں ہوتی الا یہ کہ کوئی عذر ہو۔''
ہاں البتہ اگر کپڑے ناپاک ہوتو انھیں دھونا یا تبدیل کرکے پاک کپڑے پہننا واجب ہے ہم اللہ تعالیٰ سے یہ د عا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو ہدایت سے بہرہ مند فرمائے۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب