السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آخری تشہد میں دائیں بازو کی کیفیت کیا ہونی چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
درمیانے اور آخری تشہد میں دائیں ہتھیلی کی کئی کیفیات حدیث میں وارد ہوئی ہیں جن میں سے صرف دو مندرجہ ذیل ہیں ۔
(۱) ترپن کی صورت۔ اور وہ اس طرح ہے کہ انگوٹھے کو سبابہ کی جڑ والی گرہ پر رکھ لیا جائے اور باقی تین انگلیوں کو ان کی جڑوں کی طرف قبض وبند کر لیا جائے ۔
(۲) سبابہ کو سیدھا رکھا جائے وسطیٰ اور انگوٹھے کے سروں کو ملا کر حلقہ بنا لیا جائے اور باقی دو انگلیوں کو قبض وبند کر لیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب