میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے گیا تو دیکھا کہ وہاں ایک شخص امام ہے جس کے پیچھے نماز پڑھنا مجھے پسند نہیں تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے تاکہ میں جماعت کے اجروثواب کوحاصل کرسکوں؟
جب آپ مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لئے جایئں اور لوگوں کو نماز پڑھتا ہوئے پایئں تو ان کے ساتھ مل کر نمازادا کریں خواہ امام ایسا شخص ہو جس کو آپ ناپسند کرتے ہوں کیونکہ نماز باجماعت ادا کرنا واجب ہے اور آپ کو جب اس کاموقع مل گیا ہے تو اب اس میں کوتاہی کرنا جائز نہیں ہے۔
اب رہ گئی یہ بات کہ اس شخص کو آپ کے ناپسند کرنے کا سبب کیا ہے؟کیا اس کاسبب اس کے دین میں خلل دہے یا آ پ دونوں کے درمیان کوئی ذاتی دشمنی ہے؟اگر ذاتی دشمنی ہے تو مسلمان پرواجب ہے کہ وہ اپنے اور اپنے مسلمان بھائی کے درمیان کینہ وبغض کوختم کرکے اسے الفت ومحبت سے بدل دے۔کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
‘‘مومن توآپس میں بھائی بھائی ہیں۔’’
اور ناپسندیدگی کاسبب دین میں خرابی ہے۔ تو آپ پر واجب ہے کہ اسے سمجھایئں اور اس کے سامنے اس خرابی کو واضح کریں تاکہ وہ اپنی اصلاح کرکے دین پر صحیح طور پر چلے۔دین کی خرابی کودیکھ کرلوگوں کا ایک دوسرے کو چھوڑ دینا اور دلوں میں بغض وعداوت کو چھپانا ان مومنوں کی شان کے خلاف ہے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: