سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(607) نماز فجر میں نیند کا غلبہ

  • 16871
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 796

سوال

(607) نماز فجر میں نیند کا غلبہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَقرَبُوا الصَّلو‌ٰةَ وَأَنتُم سُكـٰرىٰ حَتّىٰ تَعلَموا ما تَقولونَ...﴿٤٣﴾... سورة النساء

" مو منو !جب تم نشہ کی حا لت میں ہو جب تک (ان الفا ظ کو ) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پا س نہ جا ؤ۔''

کیا اس آیت میں ہمارے وہ بھائی بھی داخل ہیں' جو نماز فجر کے لئے اس حال میں آتے ہیں۔کہ ان پرنیند کاغلبہ ہوتا ہے؟آپ اپنے ان بھایئوں کو کیا نصیحت کریں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میں اپنے ان بھایئوں کو جونماز فجر کے لئے نیند کے شدید غلبہ کی حالت میں آتے ہیں یہ نصیحت کروں گا کہ وہ رات کو جلد سوجایا کریں کیونکہ اگر وہ ر ات کو جلدی سوجایا کریں گے تو ان کی نیند پوری ہوجائے گی اور نیند کا یہ شدید غلبہ ختم ہوجائے گا جس کی وجہ سے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنی نماز میں کیا کہہ رہے ہیں۔اس مسئلہ کا بس یہی حل ہے کہ وہ رات کو جلد سوجایا کریں۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 492

محدث فتویٰ

تبصرے