سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(361)بعض الفاط کا شرعی حکم

  • 16837
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 701

سوال

(361)بعض الفاط کا شرعی حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کی نظر میں مندرجہ ذیل الفاظ کا شرعی حکم کیا ہے؟ اللہ جانتا ہے (کہ فلاں بات یوں ہے) ’’خدانخواستہ‘‘ ’’ اللہ کی مرضی یہی تھی‘‘ اور ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ’’اللہ جانتا ہے‘‘ بشرطیکہ وہ جو بات بتا رہا ہے‘ وہ سچ سچ بتا رہاہو۔ اسی طرح ’’خدانخواستہ‘ اور ’’اللہ نہ کرے‘‘ کہنے میں بھی حرج نہیں جب کہ مقصد یہ ہو کہ اللہ نقصان دہ چیز سے محفوظ رکھے۔ ’’اللہ کی مرضی‘‘ سے اگر یہ مراد ہو کہ جو بیماری یا تنگ دستی وغیرہ آئی ہے وہ اللہ کی تقدیر اور اس کے ارادہ کونیہ کے تحت ہے تو اس میں بھی کوئی حر ج نہیں۔ یہ کہنا کہ ’’اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں‘‘ جناب رسول اللہﷺ کی حیات مبارکہ میں درست تھا۔ رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد اللہ اعلم ’’اللہ بہتر جانتا ہے‘‘۔ کہنا چاہئے۔ کیونکہ وفات پاجانے کے بعد آپ نہیں جاتنے کہ آپﷺ کی وفات کے بعد کیا واقعات پیش آئے ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے