السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں قبرپرستی عام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو قبرپرستوں کا دفاع کرتے اور کہتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں اور جہالت کی وجہ سے معذور ہیں‘ لہٰذا انہیں اپنی بیٹیوں کا رشتہ دینے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں‘ بلکہ اس سے بڑھ کر یہ حضرات ان کے کفر کے قائلین کو بدعتی کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان سے بدعتیوں والا سلوک کیا جانا چاہئے‘ بلکہ وہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ آپ بھی قبرپرستوں کو ان کی جہالت کی وجہ سے معذور سمجھتے ہیں‘ کیونکہ نے غباشی نامی ایک شخص کے تحریر کردہ ایک پمفلٹ کی تائید کی ہے جس میں اس نے قبرستوں کو معذور کہا ہے۔ لہٰذا جناب والا سے درخواست ہے کہ اس موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالیں تاکہ معلوم ہوجائے کہ کن معاملات میں جہالت اور لاعلمی کو عذر قرار دیا جاسکتا ہے اور کن امور میں نہیں؟ مزید برآں اس موضوع پر کچھ اہم کتابوں کی طرف راہنمائی فرمائیں‘ جن کی طرف اس مسئلہ میں رجوع کیا جاسکے۔ جناب کی بہت نوازش ہوگی۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی شخص کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا کہ دینی مسائل میں بے علمی کی بنا پر اسے معذور قرار دیا جائے یا نہیں اس کا دارومدار اس بات پر بھی ہے کہ اسے یہ مسئلہ کماحقہ پہنچایا جاچکا ہے یا نہیں اور اس بات پر بھی کہ مسئلہ کس حد تک واضح ہے اور کس حد تک اس میں غموض اور اخفاء پایا جاتا ہے اور اس بات پر بھی کہ کسی شخص میں اس مسئلہ کو سمجھنے کی استعداد کس قدر ہے۔ اس لئے جو شخص کسی تکلیف یا مصیبت کو دور کرنے کیلئے قبروں میں مدفون افراد سے فریاد کرتا ہے اسے وضاحت سے بتایا جانا چاہئے کہ یہ شرک ہے اور اس پر اس حد تک تمام حجت ہونا چاہئے کہ تبلیغ کافرض ادا ہوجائے۔ اس کے بعد بھی اگر وہ شخص قبر پرستی پر اصرار کرے تو وہ مشرک ہے‘ اس سے دنیا میں غیر مسلموں والا سلوک کیا جائے اور اگر اسی عقیدہ پر مرجائے تو آخرت میں سخت عذاب کا مستحق ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿رُّسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّـهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ﴿١٦٥﴾...النساء
’’(ہم نے) خوشخبری دینے اور تنبیہ کرنے کیلئے رسول (بھیجے) تاکہ رسولوں (کے آنے) کے بعدلوگوں کے پاس (حق کو قبول نہ کرنے کی) کوئی حجت باقی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘
مزید فرمایا:
﴿وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا ﴿١٥﴾...الإسراء
’’اور ہم عذاب نہیں کرتی حتی کہ رسول بھیج دیں۔‘‘
اور فرمایا:
﴿وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَـٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ...١٩﴾...الأنعام
’’(اے نبی! آپ فرمادیں) میری طرف یہ قرآن وحی کے ذریعے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کے ساتھ میں تم کو بھی (اللہ کے عذاب سے) ڈراؤں اور (ان کو بھی) جن تک یہ (پیغام) پہنچے۔‘‘
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح سند سے یہ حدیث مروی ہے کہ نبی اکرمe نے فرمایا:
(وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِه لاَیَسْمَعُ بِی اَحَدٌ مِنْ ھَذِه الاُمَّة یَھُودِیٌّ وَلاَ نَصْرَانِیٌّ ـثُمَّ یَمُوْتُ وَلَمْ یُوْمِنْ بِالَّذِی أُرْسَلَتُ بِه أِلاَّ کَانَ مِنْ أَصْحاَبِ النَّارِ)
’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے۔ اس امت کا کوئی یہودی یا عیسائی میرے بارے میں سن لے (یعنی اسے معلوم ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ نے محمدﷺ کو نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے)پھر اس (دین) پر ایمان لائے بغیر مرجائے جو(دین) مجھے دے کر بھیجا گیا ہے تو وہ ضرور جہنمی ہوگا۔‘‘1
( 1صحیح مسلم حدیث نمبر: مستدرک حاکم ج:۲‘ ص:۳۴۲ مسند احمد ج:۲‘ ص:۳۱۷‘ ۳۵۰ ج:۴‘ ص:۳۹۶‘۳۹۸)
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی آیات اوراحادیث ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مئواخذہ تبھی ہوسکتا ہے جب کسی کو وضاحت سے خبردی جاچکی ہو اور اس مپر حجت قائم ہوچکی ہو۔ جو شخص کسی ایسے ملک میںرہتا ہے جہاں وہ اسلام کی دعوتکے متعلق سنتا ہے‘ پھر وہ ایمان نہیں لاتا اور نہ اہل حق سے مل کر حق معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایسے ہی ہے جیسے کہ اسے دعوت پہنچی ہو اور وہ پھر بھی کفر پر اڑا رہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی‘ بیان کردہ مذکورہ بالاحدیث اس مسئلہ کی تائید میں پیش کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے لئے موسیٰ کی قوم کا وہ قصہ بھی دلیل بن سکتا ہے جب سامری نے انہیں گمراہ کر دیا تھا اور وہ بچھڑا پوجنے لگے تھے۔ حالانکہ موسی‘ اللہ سے ہم کلام ہونے کے لئے جاتے وقت اپنے پیچھے حضرت ہارون کو اپنا نائب بنا کر چھوڑ گئے تھے۔ جب ہارون نے انہیں بچھڑے کی پوجا سے منع کیا تو انہوں نے کہا:
﴿قَالُوا لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ﴿٩١﴾...طه
’’ہم تو اسی پر جمے بیٹھے رہیں گے حتیٰ کہ موسیٰ واپس ہمارے پاس آجائے۔‘‘
انہو ں نے شرک کی طرف بلانے والے کی بات مان لی اور توحید کی دعوت دینے والے کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ اللہ تعالیٰـ نے انہیں شرک اور دھوکے کی بات مان لینے میں معذور قرار نہیں دیا کیونکہ توحید کی دعوت موجو د تھی اور موسیe کی دعوت توحید پر بھی کوئی طویل زمانہ نہیں گزرا تھا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے شیطان کے جہنمیوں سے جھگڑے اور شیطان کے ان سے اظہار برائت کا واقعہ بیان کیا ہے‘ اس سے بھی مذکورہ بالاموقف کی تائید ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّـهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ ۖ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُم ۖ مَّا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنتُم بِمُصْرِخِيَّ ۖإِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِن قَبْلُ ۗ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴿٢٢﴾...ابراهيم
’’جب معاملہ کا فیصلہ ہوجائے گا شیطان کہے گا’’بے شک اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے بھی تم سے وعدہ کیا تھا اور پھر وعدہ خلافی کی ۔ میرا تم پرکوئی زور نہیں تھا مگر میںنے تمہیں (گمراہی کی طرف) بلایا‘ تم نے میری بات مان لی۔ تو (اب) مجھے ملامت نہ کرو‘ اپنے آپ کو ملامت کرو۔ میں تمہیںمصیبت سے چھڑا سکتا ہوں نہ تم مجھے چھڑا سکتے ہو۔ اس سے پہلے (دنیا میں) تم جو مجھے (اللہ کا) شریک بناتے رہو ہو(کہ اللہ کے احکام کو چھوڑ کر میری باتیں مانتے رہے ہو)‘ میں اس کا انکار کرتا ہوں۔ بے شک ظالموں ہی کیلئے اذیت ناک سزا ہے۔‘‘
انہوں نے شیطان کے وعدے کو سچ مان لیا تھا‘ شیطان نے ان کے سامنے جھوٹ کو سچ کے رنگ میں پیش کیا اور شرک جیسے گھناؤنے جرم کو خوبصورت بنا کر پیش کیا اور وہ اس کے پیچھے لگ گئے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں اس معاملے میں معذور قرار نہیں دیا۔ کیونکہ اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر اس شخص کے لئے عظیم ثواب کا سچا وعدہ موجود تھا جو اس وعدے کی تصدیق کرکے اس کی شریعت قبول کرلے اور اس کے مطابق سیدھے راستے پر گامزن ہوجائے۔
جن علاقوں میں مسلمانو ںکی کثیر تعداد موجو دہے‘ ان کے حالات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے رہنے والوں کو دوگروہ اپنی اپنی طرف کھینچے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک گروہ طرح طرح کی شرکیہ اور غیر شرکیہ بدعات کی طرف بلارہا ہے۔ وہ لوگوں کو دھوکا دینے اور اپنی بدعت کو عام کرنے کیلئے ضعیف حدیثوں اور عجیب وغریب قصے کہانیاں کا سہارا لیتا ہے اور انہیں دلکش انداز سے بیان کرکے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ دوسرا گروہ وہ حق اور ہدایت کیطرف بلاتا ہے اور اس کے بارے میں کتاب اللہ اور حدیث رسول اللہe سے دلائل پیش کرتا ہے اور فریق مخالف کے دعوؤں کی غلطی اور فریب کو واضح کرتا ہے۔ اس فریق کی افرادی تعداد کم ہی ہو۔ کیونکہ حق بیان کرنے میں دلیل کا اعتبار ہوتا ہے کثرت تعداد کا نہیں۔ جو شخص سمجھ بوجھ رکھتا ہے اور اس قسم کے علاقے میں رہائش پذیر ہے‘ وہ اہل حق کی باتیں سن کر حق کو پہچان سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ تلاش حق کی کوشش کرے‘ خواہشات نفسانی اور عصبیت سے بچ کر رہے‘ دولت مندوں کی دولت اور سرداروں کی سرداری دیکھ کر دھوکہ نہ کھائے‘ اس کے غوروفکر کا معیار درست ہو‘ عقل وفہم سے دست بردار نہ ہوچکا ہو۔ یعنی ان لوگوں میں شامل نہ ہو جن کی کیفیت ان آیات مبارکہ میں بیان ہوئی ہے:
﴿إِنَّ اللَّـهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا ﴿٦٤﴾ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ﴿٦٥﴾ يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّـهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا ﴿٦٦﴾ وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا ﴿٦٧﴾ رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا ﴿٦٨﴾...الأحزاب
’’اللہ نے کافروں کو یقینا دھتکار دیا ہے او ران کیلئے بھڑکتی آگ (جہنم) تیار کی ہے‘ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ انہیں کوئی دوست ملے گانہ مدد گار۔ جس دن آگ میں ان کے چہرے ادھر ادھر (الٹ پلٹ) کئے جائیں گے۔ (اس دن) وہ کہیں گے ’’کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی اطاعت کی ہوتی! کہیں گے! ’’اے ہمارے مالک! ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی تو انہوںنے ہمیں راہ راست سے بے راہ کر دیا۔ اے ہمارے رب! انہیں دگنا عذاب دے اور انہیں بڑی لعنت کر۔‘‘
البتہ جو شخص غیر اسلامی ملک میں رہتا ہے اور اس نے اسلام قرآن اور نبی اکرمﷺ کے متعلق کچھ نہیں سنا‘ تو اگر فرض کریں کہ ایساکوئی شخص موجو دہے تو اس کا حکم اہل فترت کی طرح ہے (جو ایسے زمانے میں تھے کہ سابقہ نبی کی تعلیمات فراموش کی جاچکی تھیں اور نیا نبی ابھی مبعوث نہیں ہوا تھا) مسلمان علماء کا فرض ہے کہ اسے دین اسلام کے عقائد اور اعمال کی تعلیم دیں تاکہ اس پر حجت قائم ہو اور اس کا عذر ختم ہوجائے۔ قیامت کے دن ایسے شخص سے وہی معاملہ کیا جائے گا اور ان افراد سے کیا جائے گا جو دنیا میں جنون یا کم سنی وغیرہ کی وجہ سے مکف ہی نہیں تھے۔ باقی رہے وہ شرعی احکام جو عام لوگوں کے لئے واضح نہیں ہوتے مثلاً ان میں وجہ دلالت بہت خفی ہے یا دلائل بظاہر باہم متعارض ہیں اور ترجیح میں علماء مختلف آراء رکھتے ہیں‘ تو اس قسم کے مسائل میں اختلاف کرنے والے پر ایمان یا کفر کا حکم نہیں لگایا جاتا۔ بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ اس نے صحیح کہا اور ا س سے غلطی ہوئی وہ عنداللہ معذور ہے اور اسے اجتہاد کا ثواب ملے گا اور جس کا اجتہاد صحیح ہوگا اسے دگنا ثواب ملے گا۔ اس قسم کے مسائل سمجھنے اور اس کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت میں تفاوت پایا جاتا ہے۔ قرآن وحدیث کی نصوص سے واقف ہونے‘ صحیح اور ضعیف احادیث میں امتیاز اور ناسخ ومنسوخ کی پہچان وغیرہ میں بھی سب علماء برابر نہیں ہوتے۔
اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جو اہل توحید قبر پرستوں کو کافر سمجھتے ہیں‘ ان کے لئے یہ درست نہیں کہ اپنے ان اہل توحیدبھائیوں کو کافر کہیں جو قبر پرستوں کو کافر قرار دینے میں تامل کرتے ہیں۔ اصل میں ان کے سامنے یہ فتویٰ لگانے میں ایک شبہ ہے وہ یہ ہے کہ ان قبر پرستوں کو کافر قرار دینے سے پہلے ان پر حجت کرنا ضروری ہے بخلاف غیر مسلموں کے مثلاً یہودی‘ عیسائی اور کمیونسٹ کہک ان کے کفر میں کوئی شبہ نہیں اور جو انہیں کافر نہیں سمجھتا اس کا کفر بھی واضح ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حالات درست فرمائے اور دین کی سمجھ عطا فرمائے۔ ہمیں اور انہیں نفس کے شر اور گناہوں کی شامت سے محفوظ رکھے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم بغیر علم کے اللہ تعالیٰ یا رسول اللہﷺ کے متعلق کچھ نہ کہیں۔ یہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہی اس پر قادر ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب