سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(347)کسی کو کفریہ حرکت یا کلمہ پر کافر کہہ سکتے ہیں

  • 16821
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 771

سوال

(347)کسی کو کفریہ حرکت یا کلمہ پر کافر کہہ سکتے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا علماء کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی انسان کو کافر کہہ دیں اور اس پر کفر کا الزام لگادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کی تعین کئے بغیر (کسی کفریہ حرکت کی بناپر) کافر قرار دینا شرعاً درست ہے۔ مثلاً یہ کہنا ’’جس مصیبت کاٹالنا اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے اگر کوئی شخص اس مصیبت کو ٹالنے کے لئے غیر اللہ سے فریاد کرے تو وہ کافر ہے۔ ’’مثلاً کوئی شخص کسی نبی یا ولی سے یہ درخواست کرے کہ وہ اس کے بیٹے کو شفا دے دے۔

کسی معین شخص کو اس صورت میں کافر کہا جاسکتا ہے جب وہ کسی ایسی چیز کا انکار رکے جس کا جزو دین ہونا ہر خاص وعام کو معلوم ہوگا۔ مثلاً نماز‘ زکوۃ یا روزہ وغیرہ۔ جو شخص اس کا علم ہونے کے بعد بھی انکار کرتا ہے اسے کافر کہنا واجب ہے۔ لیکن اسے نصیحت کرنی چاہئے اگر توبہ کر لے تو بہتر ہے ورنہ اسلامی حکمران اس کو سزائے موت دیں۔ اگر کفریہ اعمال کے ارکتاب کے بعد بھی کسی خاص شخص کو کافر کہنا درست نہ سمجھاجائے تو پھر کسی مرتد پو بھی حد نافذ نہیں ہوسکتی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے