سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338)اہل اسلام اور باطل پرستوں کا مشترکہ عبادت گاہ بنانا

  • 16812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 900

سوال

(338)اہل اسلام اور باطل پرستوں کا مشترکہ عبادت گاہ بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہودیوں‘ عیسایوں اور مسلمانوں۔ تینوں مذہب والوں کی مشترکہ عبادت گاہ قائم کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کام جائز نہیں۔ جو عبادت گاہ تینوں مذاہب کی مشترکہ ہو گی‘ اس کی بنیاد تقویٰ پر نہیں ہوگی‘ بلکہ اس کی بنیاد شرک اور غیر اللہ کی عبادت پر رکھی گئی ہے اور اسلام کے سوا کوئی مذہب صحیح نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

 ﴿وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿٨٥﴾...آل عمران

’’جو کوئی اسلام کے سوا (دوسرا) دین (مذہب) تلاش کرے گا‘ اس سے وہ (مذہب) ہرگز     قبول نہ کیاجائے گااور وہ شخص آخر ت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے