نماز کی صف کوکہاں سے شروع کیا جائے؟کیا صف کو امام کے پیچھے سے شروع کیا جائے یاد آیئں جانب کے کنارے سے شروع کیا جائے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!پہلی صف کو امام کے پیچھے سے شروع کرکے دایئں بایئں پھیلادیا جائے اور اسے دایئں جانب کے کنارے سے شروع نہ کیا جائے جیسا کہ سوال میں پوچھا گیا ہے۔اور پھر اس کے بعد دوسری صف کو بھی امام کے پیچھے سے شروع کرکے دایئں بایئں جانب پھیلا دیا جائے۔(فتویٰ کمیٹی)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب