سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(569) حالت رکوع میں امام کا مقتدیوں کے لئے انتظار کرنا

  • 16783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1740

سوال

(569) حالت رکوع میں امام کا مقتدیوں کے لئے انتظار کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام جب حالت رکوع یا آخری تشہد میں مقتدیوں کے آنے کی آواز کو سنے تو کیا اس کے لئے لازم ہے کہ ان کاانتظارکرے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
افضل یہ ہے کہ عجلت نہ کی جائے اور اسطرح یہ بھی افضل ہے کہ امام اتنی تاخیر کرے جو مومنوں کے لئے گراں نہ گزرے کیونکہ پہلے آنےوالے مومنوں کی رعایت کرنا زیادہ اہم ہے۔ لیکن اگر امام تھوڑی سی تاخیرکرے کے آنے والے لوگ امام کے ساتھ رکوع یا سجدہ تشہد کو پالیں تو یہ امام کے لئے افضل اوراولیٰ ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 455

محدث فتویٰ

تبصرے