سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(563) نماز ضحیٰ اور شفع و وتر کا وقت

  • 16777
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 994

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1.نماز ضحیٰ کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

2. نمازشفع و وتر کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
1. نماز ضحیٰ کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج ایک نیزہ کے برابر بلند ہوجائے اور ظہر سے قبل زوال تھوڑی دیر پہلے یعنی قریباً نصف گھنٹہ تک رہتا ہے اور افضل وقت ضحیٰ کا نصف وقت ہے جس وقت اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنا شروع ہوجاتے ہیں۔یعنی گرمی کی شدت میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔
2. وتر کا وقت عشاء کے بعد سے لے کر طلوع صبح سے پہلے تک ہے۔ اس کا افضل وقت رات کا آخری حصہ ہے۔اس کے لئے جسے اس وقت اٹھنے کا اعتماد ہو۔اور اگر اسے خدشہ ہو ہ وہ نیند کے غلبہ کی وجہ سے نہیں اٹھ سکےگا تو و ہ سونے سے پہلے پڑھ لے۔(شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 452

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ