سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(320)ان رسومات میں شرکت جائز نہیں

  • 16776
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 733

سوال

(320)ان رسومات میں شرکت جائز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بدھ مذہب کے لوگ اپنے مردے کے لئے جو محفلیں برپاکرتے ہیں کیا مسلمان ان میں شریک ہوسکتاہے؟ اس سلسلہ میں کیا مندرجہ ذیل کام جائز ہیں:

(۱)       مردے کے جسم کو نذر آتش کرنا۔

(ب)    اس موقع پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں اس کے لئے چندہ دینا۔

(ج)      میت کے گھر والوں کو سیاہ پھول پیش کرنا۔

(د)       بازوپر سیاہ پٹی باندھنا گلے میں سیاہ ٹائی باندھنا۔

(ھ)      میت کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کرنا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مندرجہ بالا امور میں سے کوئی کام بھی جائز نہیں۔ بلکہ ان کا ارتکاب حرام ہے۔ کیونکہ اس طرح کافروں کے ساتھ ان کاموں میں شراکت ہوتی ہے اور ایسے کاموں میں ان سے تعاون ہوتاہے جو اسلام سے جائز نہیں ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے