السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عیسائی ماہ دسمبر کے آخر میں کرسمس کے نام سے جو عید مناتے ہیں کیامسلمان ان کے ساتھ تہوار میں شریک ہوسکتا ہے؟ ہمارے ہاں کچھ اہل علم مسیحیوں کی عید کے موقع پر ان کی مجالس میں شریک ہوتے اور اسے جائز کہتے ہیں‘ کیا ان کی یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟ کیا ان کے پاس اس کے جواز کی کوئی شرعی دلیل موجودہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عیسائیوں کے ساتھ ان کے تہواروں میں شریک ہونا جائز نہیں‘ اگرچہ اس میں بعض ایسے افراد بھی شریک ہیں جنہیں علماء سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اس سے ان کی تعداد میں اضافہ اور ان کے گناہ میں تعاون ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ... ٢﴾...المائدة
’’نیکی اور تقویٰ کے کام ایک دوسرے کا تعاون کرو‘ گناہ اور زیادتی کے کام میں تعاون نہ کرو۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب