سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(316)غیر مذاہب کی رسومات میں شرکت کرنا

  • 16772
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 877

سوال

(316)غیر مذاہب کی رسومات میں شرکت کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی مسلمان کو بدھ مذہب کے مردوں کو نذر آتش کرنے کی رسم میں شرکت کی دعوت دی جائے تو کیا وہا ں جانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کے لئے بدھ مت کے مردوں کو نذر آتش کرنے کی رسومات میں شریک ہونا جائز نہیں‘ خواہ اسے دعوت دی جائے یا نہ دی جائے۔ کیونکہ اس سے ان کی غلط مذہبی رسم میں شرکت ہوتی ہے اور اس سے انہیں خوشی ہوتی ہے اور ان کے (کفریہ) عمل پر رضا مندی کا اظہار ہوتاہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

 

تبصرے