سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(310)اپنے غیر مسلم ساتھیوں کے حقوق وفرائض

  • 16766
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 545

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ساتھ کمپنیوں میں غیر مسلم یعنی ہندو‘ سکھ اور عیسائی وغیرہ کام کرتے ہیں۔ ان کے کیا حقوق ہی؟ اور ہم ان کے بارے میں کیا فرائض عائد ہوتے ہیں؟ ہمیں ان کے ساتھ کس طرح سلوک کرنا چاہئے کہ ا س’’دوستی‘‘ کا ارتکاب نہ ہو جو شریعت میں منع ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ انہیں اسلام کی دعوت دیں‘ اچھی باتوں کی تلقین کریں‘ برے کاموں سے منع کریں‘ ان کے اچھے رویہ کاجواب اچھے رویے سے دیں اور اچھے طریقے سے انہیں اسلام کی طرف مائل کریں۔ لیکن ان کے کفر اور گمراہی سے نفرت رکھیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ