السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی شخص کو زبانی یا عملی طور پر زبردستی کر کے کفر پر مجبور کیا جائے تو کیا وہ اپنے آپ کو کافر ظاہر کرسکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کسی شخص کو واقعی اس حد تک مجبور دکردیاجائے تو اسے زبان سے کلمئہ کفر کہنے کی اجازت ہے بشرطیکہ دل ایمان پر مطمئن ہو۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ایسی کیفیت میں گرفتار ہوجانے والے ہر شخص کے لئے عام ہے۔
﴿مَن كَفَرَ بِاللَّـهِ مِن بَعْدِ إِيمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّـهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١٠٦﴾ ...النحل
’’جس نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا۔ سوائے اس شخص کے جس ے مجبو رکردیا گیا اور اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا۔ لیکن جس نے کھلے دل سے کفر اختیار کرلیا تو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لئے بہت بڑی سزا ہے۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب