السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص داڑھی منڈواتا ہے اور داڑھی رکھنے والے سے ٹھٹھا مذاق کرتا ہے اور اسے بھی داڑھی مونڈنے کا حکم دیتا ہے‘ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی رکھنے والے کا مذاق اڑ انا جائز نہیں۔ کیونکہ اس نے جناب رسول اللہﷺ کے حکم کی تعمیل میں یہ عمل کیا ہے اور جو شخص مذاق اڑاتا ہواسے سمجھانا چاہئے کہ داڑھی بڑھانے کا مذاق اڑانا بہت بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے مرتد ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا رشاد ہے:
﴿قُلْ أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ... ٦٦﴾...التوبة
’’کیا تم اللہ تعالیٰ سے‘ اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو؟ معذرت نہ کرو۔ تم ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ہو‘‘۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب