سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(562) نماز ضحیٰ وقت اور تعداد رکعات؟

  • 16753
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 807

سوال

(562) نماز ضحیٰ وقت اور تعداد رکعات؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز ضحیٰ کی رکعات کی تعداد کتنی ہے اور اس کے ادا کرنے کا مناسب وقت کونسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز ضحیٰ سنت مستحب ہے اس کی کم از کم دو رکعات اورزیادہ سے زیادہ بارہ رکعات ہیں۔افضل وقت وہ ہے جب سورج کی حرارت میں شدت آنا شروع ہوجاتی ہے۔جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ:

«صلاة الاوابين حين ترمض الفصال »(صحیح مسلم)

''اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز کا وقت وہ ہے جب اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگتے ہیں۔''

لیکن یہ نماز اس وقت بھی جائز ہے۔ جب ممانعت کا وقت گزرنے کے بعد سورج ایک نیزہ کے برابر بلند ہوجائے اور اذان ظہر سے پہلے زوال شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے یعنی تقریبا نصف گھنٹہ پہلے تک اس نماز کا وقت ریتا ہے۔(شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 452

محدث فتویٰ

تبصرے