وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شریعت کا حکم ہے۔کہ قنوت وتر میں بھی رفع الیدین کیا جائے کیونکہ یہ قنوت بھی قنوت نازلہ ہی کے جنس میں سے ہے اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:
«انه رفع يديه حين دعائه في قنوت النوازل»(سنن کبریٰ للبیہقی)
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ میں دعاء کےلئے ہاتھ اٹھائے تھے۔''(امام بہقی نے اس حدیث کو صحیح سند کے ساتھ بیان فرمایا ہے)(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب