سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(547) گرہن کی خبروں کو نشر کرنا

  • 16738
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 685

سوال

(547) گرہن کی خبروں کو نشر کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس طرح کی خبروں کو نشر کرناگرہن کی اہمیت کوکم نہیں کرتا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر ان خبروں کی اشاعت کوترک کردیا جائے تو یہ احسن وافضل ہے تاکہ لوگ جب اچانک گرہن کو دیکھیں تو ان پر خوف اور گھبراہٹ طاری ہو اور وہ یہ دیکھ کر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اطاعت وبندگی کے لئے خوب کوشش کریں لیکن بعض ماہرین کی یہ رائے ہے کہ لوگوں کو پہلے سے مطلع کردینے سے یہ فائدہ ہے کہ اس طرح غفلت میں مبتلا ہوجانے کی بجائے وہ اطاعت اور عبادت الٰہی کے لئے باقاعدہ تیاری کرلیتے ہیں کیونکہ بسا اوقات لوگ گرہن کے بارے میں جب غافل ہوتے ہیں توانھیں شعور وآگاہی حاصل نہیں ہوتی اور وہ اطاعت وعبادت کے لئے تیار نہیں ہوتے لہذا ا خبارات میں اگر پہلے سے خبرشائع کردی جائے تو وہ خبردار ہوکر اس کے لئے مناسب تیاری کرلیتے ہیں اوران خبروں کے شائع کرنے سے اکثر وبیشتر یہی مقصود ہونا چاہیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 446

محدث فتویٰ

تبصرے