سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(296)شریعت سے مذاق کفر ہے

  • 16733
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 603

سوال

(296)شریعت سے مذاق کفر ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض اوقات ایک شخص دوران گفتگو ایسی بات کہہ دیتا ہے جو کفر یا گناہ کی بات ہوتی ہے۔ پھر کہتاہے میں تو مذاق کر رہا تھا۔ تو کیا مذاق کے طور پر ایسی بات کہہ دینے میں کوئی حرج نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

﴿وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ ۚ قُلْ أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ... ٦٦﴾...التوبة

’’اگر آپ ان سے پوچھیں تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ ہم تو محض بات چیت اور دل لگی کررہے تھے۔ فرمادیجئے: کیا تم اللہ کے ساتھ‘ اور اس کی آیتوں کے ساھت اور اس کے رسول کے ساتھ ٹھٹھا کرہے تھے؟ معذرت نہ کرو‘ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے ہو۔‘‘

جس شخص سے ایسی حرکت سرزد ہوجائے اسے (فوراً) توبہ اور استغار کرناچاہئے۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں گے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے