سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(542) نفلی نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھنا

  • 16731
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 771

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے رمضان المبارک میں نماز تراویح امریکی شہرفرزنو میں ادا کی اور قرآن مجید سے دیکھ کرقراءت کے بارے میں ہمارے ہاں اختلاف پیدا ہوگیا بعض بھایئوں کی یہ رائے تھی کہ نماز تراویح میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرنا جائز نہیں اور بعض کی یہ رائے تھی کہ یہ جائز ہے۔ اس وقت یہ صورت حال اس وقت پیش آئی کہ ہم کوئی ایسابھائی نہ تھا جسے مکمل قرآن مجید یاد ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب امر واقع اس طرح ہے۔جیسے آپ نے زکر کیا تو آپ کے امام کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ نماز تراویح میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرلے بلکہ اس طرح کی حالت میں اس طرح کرنا شرعاً مستحب ہے۔ کیونکہ نماز تراویح میں طویل قراءت کی ترغیب دی گئی ہے۔اور تمہارے لئے یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ تمہارا امام دیکھ کرقراءت کرے امام ابن ابی داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے''کتاب المصاحف''میں ایوب عن ابن ابی ملیکہ کی سند سے''حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ آپ کا  غلام ذکوان قرآن مجید سے دیکھ کر آپ کی امامت کروادیا کرتا تھا امام ابن ابی شیبہ فرماتے ہیں کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا ہشام بن عروہ سے انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ آپ کا ایک مدبر ٖغلام تھا جورمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر آپ کو نماز پڑھایاکرتا تھا۔(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 442

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ