سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(537) جس انسان نے رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھ لئے ہوں اور پھر وہ.....

  • 16722
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 851

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر میں نے رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھ لئے ہوں اور پھر آخری حصہ میں بھی اٹھ کھڑا ہوں تو کس طرح نماز پڑھوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آپ نے رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ آخری حصہ میں بھی اٹھنے کی توفیق عطا فرمادے تو جتنی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔دو دو رکعات کرکے پڑھ لیجئے۔وتر دوبارہ نہ پڑھیے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ:

«لا وتران في ليلة» (سنن ابي دائود)

''ایک رات میں دو بار وتر نہیں ہیں۔''

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی حدیث ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد بیٹھ کردو رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔اور اس میں حکمت یہی ہے کہ لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ وتر کے بعد بھی نماز جائز ہے۔واللہ اعلم (شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 439

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ