سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290)شرعی احکام کا مذاق اڑانے والا کافر ہے

  • 16721
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1454

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے جو نماز کا تارک ہے‘ رمضان کے مہینے میں روزے نہیں رکھتا۔ دین کا مذاق اڑاتا ہے اور سنت نبوی کا مذاق اڑاتا ہے مثلاً داڑھی رکھنا یا کپڑا ٹخنوں سے اونچا رکھنا‘ براہ کرام یہ بھی فرمائیے کہ جو شخص اس قسم کی حرکت کرتا ہے اس کے ساتھ ہمیں کیا سلوک کرنا چاہئے‘ خواہ وہ بھائی ہو‘ والد ہو یا دوست ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازکو جان بوجھ کرترک کرنے والا اگر نماز کا منکر ہے تو اس کے متعلق علمائے اسلام کا اجماع ہے کہ وہ کافر ہوجاتا ہے اور اگر سستی کی وجہ سے ترک کرے تو اس کے متعلق بھی صحیح قول یہی ہے کہ وہ کافر ہے۔ کیونکہ نبی کریمﷺنے ارشاد فرمایا:

(وَالْعَھْدُ الَّذِی بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ الصَّلَاۃُ، فَمَنْ تَرَکَھَا فَقَدْ کَفَرَ) (سنن ترمذی رقم ۲۶۲۳، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ رقم ۱۰۷۹، مسند احمد، ۵/ ۳۴۶، مستدرک الحاکم۱/۷، سنن الدارمی، السنن الکبری البیھقی ۳۶۶/۳، مصنف ابن شیبۃ۳۴/۱۱ وصحیح ابن جبان رقم ۱۴۵۴)

’’ہمارے اور ان(یعنی مسلمانو ںاور کافروں) کے درمیان عہد (کی ظاہری علامت) نماز ہی ہے۔ جس نے اسے ترک کر دیا اس نے کفر کیا۔‘‘ حدیث مسند احمد اور سنن اربعہ میں حضرت بریدہ بن حصیب سے صحیح سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے:

(بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الْکُفُرِ والشِّرْکِ تَرْکُ الصَّلاَة) (صحیح مسلم)

’’بندے اور کفر وشرک کے دمیان حد فاصل ترک نماز ہے۔‘‘( 1 مسند احمد ج۳، ص۳۷۰۔ صحیح مسلم ح: ۸۲۔ ترمذی ح: ۲۶۲۱۔ ابن ماجہ ح: ۱۰۷۸۔ سنن بیہقی ج: ۳ص ۳۳۶۔ مصنف ابن ابی شیبہ‘ ج۱۱/ ص: ۳۳ ایمان حدیث نمبر ۴۴‘۴۵۔ مروزی تعظیم الصلاۃ حدیث نمبر ۸۸۶۔ مسند ابو یعلیٰ ح: ۱۹۵۳۔ صحیح اب حبان ح: ۱۴۵۳۔ ابن مندہ۔ ایمان ج: ۲۱۹۔ معجم طبرانی ج ۲ص: ۱۴۔ سنن دارمی ج ۱ص: ۱۴۔ سنن دارمی ج۱ص ۲۸۰۔ دار قطنی ج۲ص ۵۳۔ نسائی ج ۱ص ۲۳۲۔)

اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی کتاب ’’صحیح‘‘ میں روایت کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس مسئلہ کے بہت سے دلائل ہیں۔

او رجو شخص دین اسلام کا مذاق اڑائے یا کسی ایسی سنت کو نشانہ تضحیک بنائے جو رسول اللہe سے ثابت ہے۔ مثلاً پوری داڑھی رکھنا‘ کپڑا ٹخنوں سے اوپر یا آدھی پنڈلی تک رکھنا اور اسے معلوم بھی ہو کہ یہ واقعی سنت ہے‘ وہ کافر ہوجاتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان کو مخص اس لئے مذاق کرے کہ وہ اسلام کے احکام کا پابند ہے تو ایسا شخص بھی کافر ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿قُلْ أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ...٦٦﴾...التوبة

’’کیا تم اللہ تعالیٰ سے‘ اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو؟ معذرت نہ کرو۔ تم ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ہو‘‘۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ