السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز پڑھتے ہوئے رکوع اور سجود میں تکبیرات ’’سبحان ربی الاعلی سبحان ربی العظیم‘‘ میں تعداد کا خیال رکھنا ضروری ہے یا نہیں تکبیرات کی تعداد کیا ہونی چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رکوع میں تسبیح سبحان ربی العظیم اور سجود میں تسبیح سبحان ربی الاعلی کم از کم تین تین مرتبہ اور زیادہ کی مقدار وتعداد متعین نہیں خواہ دس مرتبہ سے زائد کہہ لے تو تین سے زائد تعداد کا خیال رکھنا کوئی ضروری نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب