سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) سجدہ کی دعا کا ثبوت

  • 1671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1165

سوال

(215) سجدہ کی دعا کا ثبوت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے اندر سجدہ میں جو دعا چاہیں پڑھیں یا وہ دعا جو حضورﷺ سے ثابت ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سجدہ میں کئی دعائیں رسول اللہﷺسے ثابت ہیں اس لیے ان ثابت شدہ دعائوں سے جو دعا آپ چاہیں پڑھ لیں رسول اللہﷺ نے فرمایا:

«وَاَمَّا السُّجُوْدُ فَاجْتَهِدُوْا فِی الدُّعَائِ» (مسلم جلد اول کتاب الصلوۃ ۔ باب النہی عن قراء ۃ القرآن فی الرکوع والسجود ابوداود کتاب الصلوۃ جلد اول ۔ باب ما یقول فی رکوعہ وسجودہ ۔ النسائی ۔ الافتتاح ۔ باب الامر بالاجتہاد فی الدعاء فی السجود)

’’اور سجدہ کے اندر دعاء میں کوشش کرو‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 188

محدث فتویٰ

 

تبصرے