نماز عصر کے بعد سنتوں یادیگر نماز کو کیوں ادا نہیں کیاجاتا ؟
حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی ایک جماعت سے یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''عصر کے بعد غروب آفتاب تک اور فجر کے بعد طلوع آفتاب تک نماز نہیں ہے۔''
علماء نے فرمایا اس کا سبب شاید ان مشرکین کی مشابہت سے ممانعت ہے جو ان اوقات میں سورج کو سجدہ کرتے ہیں۔لہذا بلاسبب ان اوقات میں نماز نفل سے منع کردیا تاکہ یہ وہم پیدا نہ ہو کہ سورج کو سجدہ کیا جارہا ہے یعنی احتیاط اور شرک کے اسباب ووسائل سے دوری اختیار کرنے کے پیش نظر ان اوقات میں نماز سےمنع کردیا گیا ہے ۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب