سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(266)بے دین اور منافق سے رابطہ رکھنا

  • 16683
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1884

سوال

(266)بے دین اور منافق سے رابطہ رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس عمارت میں میری رہائش ایک شخص رہتا ہے جو کبھی داڑھی رکھ لیتا ہے کبھی مونڈ دیتا ہے، جھوٹ بولتا ہے، والدین کی نافرمانی کرتا ہے اور دین اسلام کو برا بھلا کہتاہے، حقیقت یہ ہے کہ اس میںمنافقوں کی بہت سے علامتیں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی پناہہ ایک بار اس نے میری موجودگی میں دس منٹ میں سات آٹھ بار دین کوگالی دی۔ کیا ایسے شخص کو سلام کیا جاسکتا ہے حالانکہ میرے دل میں اس سے شدید نفرت ہے؟ اگر وہ سلام کرے تو کیا میں جواب دوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دین اسلام کو گالی دینا (نعوذ باللہ) صریح کفر ہے۔ جیسے کہ قرآن مجید اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

  ﴿أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ...٦٦﴾...التوبة

’’کیا تم اللہ ، اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ معذرت نہ کرو، تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے ہو۔‘‘

اس مفہوم کی اور بھی آیت کریمہ موجود ہیں۔ اسے نصیحت کرنا اور اس برائی سے روکنا ضروری ہے۔ اگر وہ نصیحت قبول کرلے تو الحمد للہ، ورنہ ایسے شخص کو سلام کرنا بالکل جائز نہیں۔ اگر وہ سلام کرے تو جواب نہ دیاجائے، اس کی دعوت قبول نہ کی جائے۔ اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے حتیٰ کہ وہ توبہ کر لے یا مسلمان حاکم اسے سزائے موت دے دے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا:

(مَنْ بَدَّلَ دِیْنَه فَاقْتَلُوْ ه)(صحیح بخاری، مسند احمد/۲، ۵/ ۲۳۱، سنن ترمذی، سنن ابی داود، سنن النسائی ابن ماجه)

’’جو شخص اپنا دین تبدیل کرے اسے قتل کردو‘‘

اس حدیث کو امام بخاری نے اپنی کتاب ’’صحیح‘‘ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کیا ہے۔ بلاشبہ مسلمان کہلانے والا شخص جب دین کو گالی دے تو اس نے اپنا دین بدل لیا۔

( صحیح بخاري، کتاب الجہاد والسیر، ب: ۱۴۹ ح ۳۰۱۷، سنن ابي داؤد کتاب الحدود’ باب الحکم فیمن ارتدح ۴۳۵۱۔ جامع ترمذي ح ۱۴۵۸)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے