سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(520) اللہ تعالیٰ کے اسماء کے ذکر کے بعد سجدہ کرنا

  • 16665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 869

سوال

(520) اللہ تعالیٰ کے اسماء کے ذکر کے بعد سجدہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اللہ کے اسماء کے ذکر یا ان میں سے کسی ایک اسم کے ایک معین اور مخصوص تعداد میں زکر کرکے بعد سجدہ کرنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جو اس سجدہ کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہو اور  نہ ہمارے پاس کوئی ایسی دلیل ہے جس سے معلوم ہو کہ حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی نے ایسا کیاہو ہاں البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان آپ سےثابت ہےکہ:

«من عمل عملا ليس عليه امرنا فهو ر د »

(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)

‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 429

محدث فتویٰ

تبصرے