سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(519) سجدہ تلاوت سنت ہے

  • 16664
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 893

سوال

(519) سجدہ تلاوت سنت ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب میں منبر پر بیٹھ کر یا شاگردوں کو پڑھاتے ہوئے یا کسی بھی جگہ آیت سجدہ تلاوت کروں تو کیا سجدہ تلاوت کروں یا نہ کروں؟کیا سجدہ تلاوت قاری اور سامع دونوں کے لئے ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سجدہ تلاوت قاری اور سامع کے لئے سنت ہے۔واجب نہیں سامع کے لئے قاری کی اتباع کی وجہ سے ہے لہذا جب قاری سجدہ کرے گا تو سامع بھی کرے گا جب آپ اپنے دفتر میں یا تدریس کے وقت آیت سجدہ پڑھیں تو سجدہ کرنا چاہیے اور طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ آپ کے ساتھ سجدہ کریں کیونکہ وہ سامع ہیں اگر آپ سجدہ تلاوت نہ بھی کریں تو کوئی حرج نہیں۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 428

محدث فتویٰ

تبصرے