امام اگر سر ی نماز مثلا ظہر یا عصر میں ایسی آیات یا سورۃ کی تلاوت کرے جس میں آیت سجدہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!امام کے لئے یہ مکروہ ہے کہ وہ سری نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے۔ کیونکہ اگر وہ سجدہ نہ کرے گا۔ توتارک سنت ہوگا اگر سجدہ کرے گا تو اس سے مقتدیوں کو ابہام اور تشویش لاحق ہوگی لہذا اس کی قراءت کوترک کرنا افضل ہے۔اور اگر وہ آیت سجدہ کو پڑھ لے تو سجدہ تلاوت نہ کرے کیونکہ اس سے مقتدیوں کو تشویش لاحق ہوگی۔(فتویٰ کمیٹی)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب