سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(515) آپ کے لئے سجدہ سہو لازم نہیں

  • 16660
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 867

سوال

(515) آپ کے لئے سجدہ سہو لازم نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ہمیشہ نماز پڑھتا ہوں اور ہمیشہ شک میں مبتلا رہتا ہوں کہ معلوم نہیں کتنی نماز پڑھ لی ہے۔کتنی باقی رہ گئی ہے۔اس لئے میں سجدہ سہو بھی کثرت کے ساتھ کرتا رہتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
پوری توجہ اور حضور قلب کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش کیجئے محض وسوسہ کی وجہ سے سجدہ سہو لازم نہیں ہے اگر کسی رکعت یا رکن کے ترک میں شک ہوتو اسے ازراہ احتیاط دوبارہ ادا کرلیجئے اورسجدہ سہو کرلیجئے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 427

محدث فتویٰ

تبصرے