سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) رکوع کے بعد کی دعا بلند آواز سے پڑھنا

  • 1666
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1387

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رکوع کے بعد ربنا ولک الحمد الخ بلند آواز سے پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کے رسول اللہﷺ کے پیچھے بآواز بلند ’’ربنا ولک الحمد حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ‘‘ کہنے والی حدیث صحیح کا سیاق دلالت کر رہا ہے کہ اس واقعہ سے پہلے یہ ذکر بلند آواز کے ساتھ کرنے کا معمول نہیں تھا ورنہ رسول اللہ ﷺ کو ’’مَنِ الْمُتَکَلِّمُ‘‘ کے الفاظ سے سوال کرنے کی ضرورت نہ تھی پھر آپ ﷺ کو ’’ فَإِنَّہ لَمْ یَقُلْ بَأْسًا‘‘ کہنے کی بھی کوئی حاجت نہ تھی پھر اس واقعہ کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا آپ ﷺ کے پیچھے اس ذکر کو بلند آواز کے ساتھ کہنے کو معمول بنانا میری نظر سے کہیں نہیں گذرا زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی کسی وقت امام کے پیچھے یہ ذکر بلند آواز کے ساتھ کہہ لے تو شریعت میں گنجائش ہے گناہ گار نہیں ہو گا رہا اس ذکر کے بآواز بلند کرنے کو عمل مستمر قرار دینا تو اسکی دلیل درکار ہے؟

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 182

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ