سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(507) جب مقتدی کو یہ شک ہوکہ اس نے التحیات پڑھا ہے یا نہیں!

  • 16652
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1061

سوال

(507) جب مقتدی کو یہ شک ہوکہ اس نے التحیات پڑھا ہے یا نہیں!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام کے سلام پھیر دینے کے بعد مجھے یہ شک گزرا کہ میں نے التحیات پڑھا ہے یا نہیں تو اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عبادت کے بعد لاحق ہونے والے شک کاکوئی اعتبار نہیں کیونکہ عام طور پر انسان نماز کے واجبات وارکان کو ان کے مقام پر ادا کرتا ہی ہے۔جب نماز کے دوران شک ہوتو یقین پر بنا کرتے ہوئے عبادت کےلئے محتاط طریقہ اختیار کیا جائے گا۔لیکن فراغت کے بعد لاحق ہونے والاشک ناقابل التفات ہوگا۔(شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 423

محدث فتویٰ

تبصرے